دولت و شہرت ہونے کے باوجود زندگی میں سکون نہیں ملا تو اللّٰہ کی طرف لوٹا، زاہد احمد

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے بتایا کہ دولت اور شہرت ملنے کے بعد بھی جب زندگی میں سکون نہیں ملا تو زندگی کو اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔

زاہد احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے عزت، دولت اور شہرت سب کچھ مل جانے کے بعد بھی زندگی میں سکون نہ ملنے کی وجہ سے اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود بھی میں بے سکون رہتا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ میں نے زندگی میں سکون کی تلاش میں بہت کچھ کیا لیکن کسی بھی طرح بے سکونی دور نہیں ہو رہی تھی تو پھر اللہ سے یہ دعا مانگی کے مجھے اپنی عبادت کرنے کی ہدایت دے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ کیا تو اب پچھلے 6 سے 7 سال سے میں باقاعدگی سے 5 وقت کی نماز پڑھتا ہوں۔ زاہد احمد نے بتایا کہ اللہ سے قریب ہونے کے بعد میں نے اپنی زندگی میں سکون محسوس کرنا شروع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے