خلیل الرحمان قمر کا عورتوں کے لیے نامناسب گفتگو کرنا پسند نہیں، سونیا حسین

سونیا حسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سونیا  حسین کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کا عورتوں کے لیے نامناسب گفتگو  کرنا انہیں پسند نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ خلیل صاحب کی پڑھائی ٹھیک ہے لیکن انہیں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے بھی پڑھنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ سونیا حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف لکھاری و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ عورتوں کو بھی اتنے ہی حقوق دیے گئے ہیں جتنا کہ مردوں کو دیے گئے ہیں، اس لیے انہیں خلیل الرحمٰان کا عورتوں کو بدنام  کرنا بالکل پسند نہیں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان کی جانب سے اداکارہ کے حوالے سے کیے گئے تبصرے سے متعلق سونیا حسین کا کہنا تھا کہ مجھے اب خلیل الرحمٰان قمر کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے، وہ ایک لکھاری ہیں لہٰذا ان کے پاس ڈرامے کے لیے کاسٹ منتخب کرنے کا کوئی حق نہیں۔ یاد رہے کہ رہےکہ خلیل الرحمان قمر  نے کہا تھا  کہ اداکارہ سونیا حسین کا اتنا معیار نہیں کہ وہ  ان کے اسکرپٹ پر کام کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے