کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف ترین میزبان ندا یاسر نے عمرے کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمرے کے دوران خانہ کعبہ میں جو دعائیں مانگیں وہ سب کی سب قبول ہوگئیں۔ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ کوئی ایک دعا بھی ایسی نہیں جو قبول ہونے سے رہ گئی ہو۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ندا یاسر ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد اور شوہر سے تعلقات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ عمرے کا تجربہ بھی مداحوں سے شیئر کیا۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میری ساس نے اپنے انتقال سے قبل کئی عمرے کیے اور ان کی عادت تھی کہ وہ اپنے ایک بچے کو زبردستی اپنے ساتھ عمرے پر لے کر جاتی تھیں۔
واضح رہے کہ ندایاسر نے گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ ہم جب کاموں کی مصروفیات کے سبب ٹال مٹول کیا کرتے تھے کہ پھر چلے جائیں گے تو وہ کہتی تھیں کہ اگر میں مر گئی تو کیا ہوگا؟ انہوں نے نے بتایا کہ اسی طرح وہ مجھے اور یاسر کو بھی ایک بار اپنے ساتھ عمرے پر لےگئیں اور اس وقت ہم نے اللہ کے گھر خانہ کعبہ کے سامنے جو دعائیں مانگیں وہ سب پوری ہوئیں، کوئی ایک دعا بھی ایسی نہیں جو قبول ہونے سے رہ گئی ہو۔