حریم شاہ کے گرد انکم ٹیکس انٹیلی جنس کا گھیرا تنگ، کارروائی شروع

حریم شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شا ہ کےگرد  انکم ٹیکس انٹیلی جنس نے  گھیرا تنگ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس انٹیلی جنس نے حریم شاہ کے خلاف  اپنی کاروائی شرور کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ یاد  رہے کہ ایف بی آر حکام کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امور سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے نوٹس کے ذریعے حریم شاہ کو 17 فروری کو ساڑے 11 بجے ان لینڈ ریونیو آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ یادرہے کہ حریم شاہ کی جانب سے نوٹوں کے بنڈل کے ساتھ ای کویڈیو شیئر کی گئی تھی جس کے بعد سے تحقیقاتی ادارے ان کے خلاف سرگرم ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے