(پاک صحافت) معروف بھارتی شاعر، اسکرین رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے ممبئی کے فیشن ایبل علاقے جوہو میں ایک پراپرٹی خریدی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ بالکل تیار اور فوری طور پر منتقل ہونے کے قابل اپارٹمنٹ ہے جس کا رقبہ تقریباً 111.43 اسکوائر میٹر ہے اور دستاویزات کے مطابق اسکی قیمت سات کروڑ 76 لاکھ روپے ہے۔ دو جولائی کو جائیداد کی منتقلی کے مد میں اسٹیمپ ڈیوٹی 46.02 لاکھ روپے اور رجسٹریشن فیس 30,000 روپے ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ جوہو کا علاقہ اپنے خوبصورت ساحل کی وجہ سے مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل جاوید اختر نے 2021 میں اس سے ملحقہ 113.20 میٹرز کا ایک اپارٹمنٹ سات کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جاوید اختر اس وقت اپنے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان اور ایک اپارٹمنٹ کے الگ فلور پر رہائش پذیر ہیں جو ان دونوں اپارٹمنٹس سے الگ ہیں۔