جان ابراہم نے ایک مرتبہ پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا

جان ابراہم

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول اداکار جان ابراہم نے ایک بار پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا۔ یاد رہے کہ جان ابراہم نے بالی وڈ میں فلم ‘جسم’ سے ڈیبیو کیا تھا جو کہ 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم میں جان کے ہمراہ اداکارہ بپاشا باسو دکھائی دی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار جان ابراہم اپنی فلموں ‘ستیہ میوا جیاتے 2’اور ‘بٹلہ ہاؤس ‘کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اداکار نے فلمساز آدتیہ چوپڑا کی فلم ‘پٹھان ‘کے لیے 20 کروڑ روپے لیے تھے اور ایک ماہ بعد ہی انہوں نے ‘ایک ولن ریٹرنز’ سائن کی۔

واضح رہے کہ اداکار جان ابراہم نے اس کے لیے پروڈیوسرزسے 21 کروڑ روپے بطور فیس وصول کیے ہیں۔ یاد رہے کہ جان نے گزشتہ تین سالوں میں اپنی فیس 3 گنا کر دی ہے۔ جان ابراہم کی پہلی فلم 2003 میں آئی تھی، جس کے ذریعے انہوں نے فلمی دنیا میں ڈیبیو کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے