جانتا ہوں لوگ مجھے مغرور کہتے ہیں، علی رضا

(پاک صحافت) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آتے ہی چھا جانے والے نوجوان اداکار علی رضا کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ میں بہت مغرور ہوں۔ حال ہی میں نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے علی رضا نے اپنے ڈرامے سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا ایک مسئلہ ہے بلکہ یہ میرے لیے اچھا ہے کیوں کہ جب کبھی میں کوئی پروجیکٹ سائن کرتا ہوں تو اپنے اندار کی آواز سنتا ہوں، اگر مجھے محسوس ہو گا کہ فلاں چیز میرے لیے اچھی ہے تو میں اسے ضرور کروں گا اور اگر مجھے ایسا محسوس نہ ہو پھر چاہے جتنا اچھا پروجیکٹ ہو میں وہ نہیں کرتا۔ صحافی نے اداکار سے سوال کیا کہ کبھی تو شبہ ہوتا ہو گا، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کوئی شبہ نہیں ہوتا، میری یا تو ہاں ہوتی ہے یا نہ، بیج کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں شکایت نہیں کر رہا لیکن مجھے معلوم ہے کہ لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ میں بہت مغرور ہوں، جس پر صحافی نے کہا کہ ہاں سوشل میڈیا پر لوگ کہتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اگر میرا یقین ایک چیز کو لے کر پختہ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں مغرور ہوں، اپنا آپ پسند کرنا، اپنا خیال رکھنا، اپنے آپ کو تحائف دینے اور اس کا ذکر سوشل میڈیا پر کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مغرور یا خود غرض ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی بھی چیز خریدی ہے تو اپنے پیسوں سے خریدی ہے ایسا نہیں ہے کہ میرے والدین نے مجھے خرید کر دی ہو، جب میں نے اپنی محنت سے کوئی چیز خریدی ہے تو میں اس کے بارے میں بات بھی کر سکتا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے