تابش ہاشمی نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) نجی ٹی وی چینل کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے فلموں اور ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے کے ارادے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں فلم میں ہیرو کے دوست کا کردار نہیں ادا کرنا چاہتا اور پھر ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فلموں کی اچھی کہانیاں بھی بہت کم ہی سامنے آتی ہیں تو میں کسی اچھے موقع کی تلاش میں ہوں۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ 15 سال کسی اور شعبے سے منسلک رہنے کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا اور میں ایسا کرنے میں کامیاب اس لیے ہوا کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے تو ابھی فلموں میں کام بھی صرف اچھا موقع ملنے پر ہی کروں گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں میں بھی اسی لیے کام نہیں کیا کیونکہ میری زندگی میں ابھی اس کے لیے صحیح وقت اور کوئی اچھا موقع نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے