پریانکا چوپڑا

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی وڈ ہدایتکار پر برس پڑیں

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف  اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ‘سپر سول سنڈے’ میں میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ گفتگو میں بالی وڈ کے معروف ہدایت کا کے برے سلوک سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔ خیال رہے کہ اس انٹرویو کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کی زندگی سے متعلق بہت سی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ امریکی ٹی وی شو کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اپنی ذاتی زندگی کے علاوہ فلمی دنیا کے بارے میں چیزیں شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی  فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بہت سارے تنازعات کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ جب وہ بالی وڈ کیریئر کا آغاز کررہی تھیں تو ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تھا۔ انٹرویوکے دوران پریانکا چوپڑا نے مزید  بتایا کہ ایک بار ان سے ایک ہدایت کار نے برا سلوک کیا اور ‘بار ڈانس ‘پرفارمنس دینے کا کہا ۔

واضح رہے کہ بھارتی ادکارہ پریانکا کا امریکی ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی مذکورہ ہدایت کار نے ان سے بار ڈانس پرفارمنس دینے کو کہا تو وہ بہت خوفزدہ اور بے چین ہو گئیں۔ ساتھ ہی پریانکا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس ہدایت کار کا نام کبھی نہیں بتا سکتی جس کا انہیں ہمیشہ افسوس رہتا ہے۔ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ جب وہ فلمی صنعت میں نئی ​​تھیں تو وہ تاثر یہ نہیں بنانا چاہتی تھی کہ ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خلیل الرحمان قمر

ہم ہالی ووڈ والوں سے بڑے لوگ ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

(پاک صحافت) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستانی فلموں کو ہالی ووڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے