بھارتی اداکارہ نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

(پاک صحافت) بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کردیا۔ راجشری دیش پانڈے کو فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز میں ویب سیریز ’ٹرائل بائے فائر‘ میں شاندار کارکردگی کے لیے ’بیسٹ ایکٹر‘ کا ایوارڈ ملا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ ایوارڈ دنیا کے ان تمام معصوم لوگوں، بچوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے غزہ اور فلسطین میں جاری جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ اپنے گاؤں کے لوگوں اور کسانوں کے نام بھی  کرتی ہوں جو ابھی تک بنیادی ضروریات کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  راجشری دیش پانڈے نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا میں ہمدرد لوگ آگے بڑھیں گے اور ہمیں دنیا میں وہ محبت، مہربانی اور ہمدردی ملے گی جو ہم سب چاہتے ہیں۔  یادرہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے دوران  اب تک 6150 بچوں اور 4 ہزار خواتین سمیت کم از کم 15ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صبا قمر

صبا قمر کی نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا سے کنارہ کشی

(پاک صحافت) پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے