کراچی (پاک صحافت) بھارتی ٹیم کو مسلسل شکست پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار و میزبان فہد مصطفی نے آئی پی ایل کی ٹرولنگ کردی۔ خیال رہے کہ اداکار فہد مصطفی نے سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں آئی پی ایل پر خوب ہنستے نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی نے نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی مسلسل شکست کے بعد ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں وہ آئی پی ایل پر خوب ہنسے۔ خیال رہے ک فہد مصطفی نے اپنی ٹوئٹ پیغام میں کچھ لکھا نہیں بلکہ بس مختصراً ’آئی پی ایل‘ لکھا اور ساتھ ہی قہقہے والی ایموجیز کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جس پر فہد مصطفی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی ایل کی ٹرولنگ کردی۔