بشریٰ انصاری کو موبائل کے بیوٹی فلٹرز کا چسکا لگ گیا

بشری انصاری

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف سینئر ہر فن مولا فنکار بشریٰ انصاری نے فلٹرز کے مزے لیتے ہوئے اپنی نئی تصویر شیئر کردی۔ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی سے متعلق بھی پوسٹس کرتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنے مزاحیہ انداز کے لئے پہچانی جانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصویر پر بیوٹی فلٹرز کو پہلی بار آزمانے کا تجربہ کیا تو اسے اپلائی کرکے ایک تصویر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کردی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنے انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہاہا… آج پتہ چلا کہ فلٹرز کتنے مزے کی چیز ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی اس تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب سراہا اور کہا کہ انہیں کسی فلٹر کی ضرورت نہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عمر چاہے کوئی بھی ہو دل جوان ہونا چاہیئے اور خوشی ہے کہ اس عمر میں بھی آپ زندگی کو بھرپور انداز میں جی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے