برطانیہ (پاک صحافت) لندن میں ہونے والی برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی آن لائن تقریب میں Nomadland نے بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فلم ایوارڈز کی آنلائن تقریب کے موقع پر ملکہ برطانیہ کے مرحوم شوہر شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق NOMADLAND فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کےگرد گھومتی ہے جو معاشی پریشانیوں کےباعث وین میں زندگی گزارتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز NOMADLAND کی مرکزی اداکارہ فرانسس مک ڈورمنڈ نےاپنےنام کیا ۔
واضح رہے کہ بافٹا ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم THE FATHER میں ضعیف باپ کا کردارادا کرنےوالے سر انتھونی ہاپکنز نےاپنے نام کیا۔ یاد رہے کہ 74 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈزکی اینیمیٹڈ کیٹیگری میں فلم ’SOUL‘ نےاعزاز اپنے نام کیا، شوکےموقع پر ملکہ برطانیہ کے مرحوم شوہر شہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔