(پاک صحافت) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پشاور زلمی کی جانب سے بابر کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے، اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔
Short Link
Copied