ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار ایاز سموں نے گیم شوز کا پردہ فاش کر دیا۔ ایاز سموں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے گیم شوز میں شرکت کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے ایک گیم شو میں ہونڈا کی سوک جیت لی تھی جس کے بعد آن ایئر میری جیت کا اعلان تو کر دیا گیا لیکن بعد میں چینل والے مجھے اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ میں اس گاڑی کے بجائے کچھ نقد رقم یا پھر کوئی اور چھوٹی گاڑی لے لوں۔ اداکار نے بتایا کہ اس موقع پر میرے ایک قریبی دوست اور چینل کے ایک رکن نے مجھے پیچھے نہ ہٹنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ چینل کے پاس پیسے ہیں اس لیے اس سے کم چیز پر تصفیہ کرنے کے بجائے یہی گاڑی لینے کی کوشش کرو۔

اُنہوں نے بتایا کہ چینل انتظامیہ کی جانب سے مجھے ایک چھوٹی گاڑی لینے  پر مجبور کیا گیا لیکن میں پھر بھی پیچھے نہیں ہٹا اور چینل کے مالکان نے بھی میرا ساتھ دیا تو اس لیے انہیں ہونڈا سوک مجھے دینی پڑی جس کی  2007ء میں قیمت 9 لاکھ روپے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے