کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ میںنے اپنے کیرئیر کا آغاز کسی بڑے کردار سے نہیں کیا ، میرا دعویٰ ہے کہ اگر آپ کے اندر ٹیلنٹ ہے تو آپ مشکلات کے باوجود اپنا راستہ خود بنا لیتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عمران اشرف نے کہا کہ میں آج یہ سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی کردار معمولی نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات جسے آپ معمولی کردارکہہ رہے ہوتے ہیں وہی آپ کے لئے منزل کی طر ف بڑھنے کا ذریعہ بن جاتاہے او رمیرے ساتھ ایسا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ کسی بھی پراجیکٹ میں جو کوئی بھی اداکار جس طرح کا بھی کردارنبھا رہا ہو اس کی تحسین کرنی چاہیے اور اس کی عزت کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔
Short Link
Copied