انیل کپور نے اپنی بڑھتی عمر پر قابو پالیا، مگر کیسے؟

انیل کپور

ممبئی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور نے کس طرح اپنی بڑھتی عمر پر قابو پایا ہے؟ کیا آپ ان کی فٹنس کے راز کو جانتے ہیں؟  تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ  اداکار انیل کپور نے یوگا کی مدد سے اپنی بڑھتی عمر پرقابو پالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انیل کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرا پر اپنی ایک تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں یوگا کرتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق  یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے، یوگا کا لفظ سنسکرت زبا ن سے نکلا ہے ، جس کے معنی ہیں قابو پانا اور جوڑ کررکھنا۔

واضح رہے کہ سانس اور جسم کی ورزشو ں اور مراقبے کے ذریعے اپنے نفس پر قابو پانےاور صحت مندزندگی گزارنے کیلئے یوگا ایک مثبت سرگرمی سمجھی جاتی ہے۔ اس سے جسم کے تمام افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ ذہنی او ر نفسیاتی صحت پر بھی بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے