(پاک صحافت) امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس میں ان کی پسلی ٹوٹ گئی۔ حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سی ٹی اسکین اور ضروری طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بلاگ پوسٹ کے ذریعے 80 سالہ بھارتی اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ حیدرآباد میں فلم ’ پراجیکٹ کے ‘ کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوگئے اور ان کی پسلی ٹوٹ گئی ۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے امیتابھ بچن نے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امیتابھ کو صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔