امیتابھ بچن

امیتابھ بچن سال میں 2 بار سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے شہنشاہ، لجنڈری اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر سینئر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے ہزاروں پرستار ممبئی میں واقع ان کے جلسہ (بنگلے) کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔

اپنی جاندار اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والے کالکی 2898ء عیسوی کے مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن سال میں دو بار سالگرہ مناتے ہیں۔ امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942ء کو الہٰ آباد میں ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کے ہاں پیدا ہوئے۔ اپنے جنم دن کے علاوہ امیتابھ 2 اگست کو بھی سالگرہ مناتے ہیں۔ 1982ء میں منموہن ڈیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار پونیت اسار کے ساتھ ایکشن سین ریکارڈ کرواتے ہوئے امیتابھ بچن جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔

ہنگامی بنیاد پر لیجنڈری اداکار کو بنگلورو کے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں پیٹ میں بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبی لحاظ سے مردہ قرار دے دیا گیا، تاہم 2 اگست 1982ء کو کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں اور طبی امداد، ایڈرینالین انجکشن کی مدد سے انہیں دوبارہ زندگی ملی، جس کے بعد امیتابھ بچن اپنے مداحوں کے ساتھ اس تاریخ کو دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے