ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن جنہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اِن کی عیادت کرنے کے لیے ممبئی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن کو حال ہی میں زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ابھیشیک بچن تامل فلم اوتھاتھا سیروپو سائز 7 کے ریمیک کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے ہمراہ ابھیشیک بچن کی عیاد ت کرنے کے لیے ان کی بیٹی شویتا بچن بھی بھائی سے ملنے اسپتال پہنچی ہیں۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتوار کے روز ’رکشہ بندھن ‘ کے موقع پر اپنی تمام بہنوں کومبارکباد بھی دی تھی۔ حکوم
Short Link
Copied