(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار گوہر ممتاز کے گانے ’پرندا‘ کی ویڈیو نے نیویارک ٹائمز اسکوائر پر دھوم مچا دی۔ امریکی گٹار بنانے والی نجی کمپنی نے پاکستانی گلوکار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جل بینڈ کی البم ’بارش‘ سے ان کے گانے ’پرندا‘ کی نئی ویڈیو نیویارک ٹائمز اسکوائر پر جاری کر دی۔
اس سے قبل 2017 میں بھی البم ’بارش‘ کے گانے ’پرندا‘ کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی جس میں گوہر ممتاز کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر تھیں۔ دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے امریکی گٹار بنانے والی نجی کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ خراج تحسین پیش کرنے کا شکریہ۔
واضح رہے کہ معروف گلوکار گوہر ممتاز نے مزید کہا کہ پاکستان سے گزشتہ ایک دہائی سے آپ کا برانڈ ایمبیسیڈر ہونا خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ گوہر ممتاز ان دنوں ہوسٹن امریکا میں موجود ہیں اور وقتاًفوقتاً اپنی تصاویر اور ویڈوز مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔