کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید نے کراچی میں رات بھر ہونے والی بارش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ اللہ خیر کرے ، یہ رحمت کراچی کے لیے زحمت نہ بن جائے ۔‘خیال رہے کہ ہمایوں سعید نے گھر سے نظر آنے والے موسلادھار بارش کے خوبصورت منظر کی ویڈیو بھی بنا کر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر اداکار ہمایوں سعید نے تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ خیر کرے ، یہ رحمت کراچی کے لیے زحمت نہ بن جائے ۔‘ یاد رہے کہ رہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے باعث کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر جاری رہی اور صبح کے وقت رک گئی۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم کی شدت میں کمی آئی ہے،رات بھر جاری رہنے والی بارش صبح کے وقت رک گئی ہے تاہم کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ابھی بھی ہورہی ہے۔