اصل محبت صرف چھوٹے شہروں میں ہوتی ہے، نوازالدین صدیقی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں میں عشق اور پیار اب بھی بچا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں کے لوگ محبت کرنے سے پہلے دوسرے کا بینک بیلنس نہیں دیکھتے۔

تٖفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ اصل محبت صرف چھوٹے شہروں میں ہوتی ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کو اس طرح نہیں پرکھتے جیسا کہ کسی بڑے شہر میں۔ نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں میں محبت کے نام پر جو ہوتا ہے وہ صرف ایک سمجھوتہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ چھوٹے شہروں میں لوگ ایک دوسرے کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھنے سے خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو پرکھتے ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خاندان کے منع کرنے کے باوجود ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی قبول کی، امیتابھ

(پاک صحافت) نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے خاندان کے منع کرنے اور انکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے