کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جنّات اور پریاں نظر آتی تھیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ دعویٰ ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے مذہبی رحجان کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میرے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے، ان کے پاس موکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہو جاتی تھیں اس لیے لوگ ان کے پاس اپنے لیے دعائیں کروانے آتے تھے۔
واضح رہے اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی دادی اور دادا کے پاس ہی رہتی تھی اور میرے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی، میں پریوں اور موکلوں کو دیکھ سکتی تھی جو دادا کے قابو میں تھے۔
Short Link
Copied