اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر لانے کا پیغام

عروہ حسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عروہ حسین  نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹرافی گھر لیکر آنی ہے۔‘ خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اپنے  دوسرے میچ میں بھارت کی طرح نیوزی لینڈ کو بھی شکست سے دو چار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطوں کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عروہ حسین نے نیوزی لینڈ کی شاندار فتح پر کہا کہ ’پاکستانیو! مبارک ہو۔‘ اداکارہ نے یہ بھی  کہا کہ ’گرین ٹیم نے ایک بار پھر شاندار میچ کیا۔‘ یاد رہے کہ گزشتہ روز شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے