کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زرنش خان کم عمری میں خود کو لڑکا سمجھتی تھیں۔ یاد رہے کہ زرنش خان نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس وقت وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ ایک شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کم عمری میں شادی کا کوئی شوق نہیں تھا، کیوں کہ وہ بچپن سے ہی خود کو لڑکا سمجھتی تھیں۔ خیال رہے کہ زرنش خان نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ وہ اتفاقی طور پر شوبز میں آئیں۔
واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2014 کے آخر یا 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور شوہر کی سپورٹ کی وجہ سے وہ بے فکر ہوکر کام کرتی ہیں۔ زرنش خان نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر گئی تھیں، جہاں انہیں ہدایت کار نے کوئی اسکرپٹ پڑھنے کا کہا اور انہوں نے اچھے انداز میں اسکرپٹ پڑھا تو انہیں اداکاری کی پیش کش کی گئی۔