کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرامانی نے ڈارموں میں رونے دھونے والے کردار ادا کرنے کی اصل وجہ بتادی۔ حرامانی نے ندایاسر کے حالیہ پروگرام میں اس کی وجہ بتائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شو کے دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اداکارہ حرا مانی سے سوا ل کیا کہ وہ ہمیشہ ایک جیسے رونے دھونے والے کردار ہی کیوں ادا کرتی رہتی ہیں؟جس کے جواب میں اداکارہ حرا مانی کا معصومیت اور سادگی سے کہنا تھا کہ ’اُنہیں پیسے چاہیے تھے اس لیے اُنہوں نے اس ڈرامے میں بھی رونے دھونے والے کردار کے لیے ہامی بھر لی تھی۔‘
واضح رہے کہ اداکارہ حرامانی نے مزید کہا کہ انہوں نے رونے دھونے جیسے کردار اداکار کرنے کی حامی اس لئے بھری کے ’کیوں کہ اُنہیں اپنے گھر کے بل بھرنے ہوتے ہیں اور بچوں کو سنبھالنا ہوتا ہے تو بس اُنہوں نے اس کردار کے لیے ہاں کر دی تھی۔‘