اداکارہ جیا علی رشتہ ادواج میں منسلک ہوگئیں

اداکارہ جیا علی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سینئر اداکارہ جیا علی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستان کے معروف بزنس مین عمران ادریس کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔  اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں، وائرل تصاویر میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈا پر وائرل ہونے والی  اداکارہ کی شادی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جیا علی بزنس مین عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں مسجد کے باہر کھڑی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں اداکارہ جیا علی کی عمر سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے 48برس کی عمر میں شادی کی۔ خیال رہے کہ اداکارہ جیا علی پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے فلم کیرئیر کا آغاز معمر رانا کے ہمراہ ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے