کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے بالآخر اپنی چھپی ہوئی محبت کا اقرار کر لی لیا۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اقرار کرنے کے بعد ان صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ سے دلکش تصاویر شیئر کیں۔ شئیر کی گئی دلکش تصاویر میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میم، پلیز آپ مجھے ریجیکٹ کر دیں تاکہ میں زندگی میں آگے بڑھ سکوں۔ جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ براہ کرم، آپ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں، میں پہلے سے ہی کسی کے ساتھ منسلک ہوں۔