احمد علی بٹ

احمد علی بٹ نے حکومت سے رمضان ٹرانسمیشن کے بجائے جعلی خبروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، سنگر اور میزبان احمد علی بٹ نے حکومت سے رمضان ٹرانسمیشن کے بجائے جعلی خبروں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ احمد علی بٹ نے کہا کہ رمضان میں معیاری گیم شوز وقت کی ضرورت ہیں، لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ اچھے معیار کے گیم شوز پورے خاندان کے لیے خاص طور پر رمضان میں تفریح ​​کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر احمد علی بٹ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جعلی خبروں، پیڈ نیوز اینکرز، پروپیگنڈے اور ٹی وی پر مذہب کا مذاق اڑانے والوں پر پابندی لگائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ جیسے لوگوں نے ہمیں معیاری تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے اپنا سب کچھ وقف کر دیا، ہمیں اس طرح کے شوز پر فخر ہونا چاہیے، اس لیے ان حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کریں جن کا ہمارا ملک سامنا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے