احد رضا میر کا ’مدرز ڈے ‘ پر ایک دلچسپ مطالبہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ماؤں کے عالمی دن پر ایک دلچسپ مطالبہ کردیا۔ احد رضا میر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ ثمرہ آصف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی والدہ سے دلچسپ انداز میں مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے بغیر ماں نہیں بنیں اس لیے میرا شکریہ ادا کریں کہ میں اس دنیا میں آیا اور آپ ماں بن گئیں، آپ میری مقروض ہیں۔ اداکار نے بیٹوں کا عالمی دن(Sons’ Day) منائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اپنی یہ پوسٹ تمام بیٹوں کے نام کرتا ہوں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی والدہ کو ماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد بھی دی۔ احد رضا میر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ہفتے ایک SON-day آتا ہے اور آپ ابھی ایک اور دن مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جیسا باپ ویسی بیٹی، ننھی حلیمہ نے والد عاطف اسلم کا انداز اپنا لیا

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے