پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا کی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹرولرز کو وارننگ

(پاک صحافت) بھارتی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹرولرز کو خبردار کر دیا اور کہا ہے کہ مجھے ٹرول نہ کیا جائے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے وہ تصویر شیئر کی ہے جو ان کے مداح نے ایڈیٹ کر کے انہیں دی تھی۔

مذکورہ تصویر پریانکا چوپڑا کی 17 سال کی عمر کی ہے، جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کا موازنہ ان کی بچپن کی تصویر کے ساتھ کیا گیا تھا، جب اداکارہ صرف 9 سال کی تھیں۔ اداکارہ کے بچپن کی تصویر دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے، جس میں وہ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میری 9 سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں۔ پریانکا نے کہا ہے کہ یہ تصویر بچپن کی ہے جب اسکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لیے والدہ نے یہ ہیئر اسٹائل دیا تھا۔

92 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ زندگی کے ہر دور سے محبت کرنی چاہیے اور ہر دور کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

معروف گلوکار

عاطف اسلم نے مداح کی فرمائش پوری کرنے کیلئے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک مداح کی فرمائش پوری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے