کراچی (پاک صحافت) معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے محرم الحرام کے احترام میں سوشل میڈیا سے اپنی تصاویر ہٹالیں، اس حوالے سے انہوں نے فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی تصاویر کو ہٹانے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ متھیرا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وقت صرف 2 پوسٹ موجود ہیں جو کہ محرم الحرام کی مناسبت سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متھیرا کی جانب سے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تصاویر ڈیلیٹ کیے جانے سے متعلق اطلاع دی گئی۔ متھیرا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنی تصاویر کچھ وقت کے لیے ہٹارہی ہوں، محرم کے یہ 10 دن ہر انسان کے لیے خاصے مختلف ہیں۔
واضح رہے کہ متھیرا نے یہ بھی بتایا کہ میں مجالس میں شرکت کرتی ہوں اس لیے میں نہیں چاہتی کہ میری پروفائل پر کچھ ایسی تصاویر ہوں جو اس مہینے کے لیے غیر موزوں ہو۔ متھیرا نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہر انسان کا زندگی گزارنے کا اپنا طریقہ ہے، براہ مہربانی مجھ پر سوال اٹھانا اور الزام لگانا بند کریں۔