سلمان خان کا 10 سال بعد فلم ’کِک‘ کا پارٹ ٹو بنانے کا اعلان

(پاک صحافت) بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم کِک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے جس کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے حوالے سے فی الحال ریلیز کی تاریخ یا دیگر کاسٹ کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ’کِک‘ 2014ء میں باکس آفس پر سُپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، اس فلم نے 200 کروڑ سے زائد روپے کمائے تھے۔

یاد رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین فرنینڈس، رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

معروف گلوکار

عاطف اسلم نے مداح کی فرمائش پوری کرنے کیلئے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایک مداح کی فرمائش پوری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے