اب بھارت کیلئے کام کرنے کیلئے تیار ہوں، خلیل الرحمٰن قمر

خلیل الرحمان قمر

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حال ہی میں مصنف نے نجی یوٹیوب چینل کی پوڈ اسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ہنی ٹریپ کے واقعے پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں بھارت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتے، یہاں ہیروز کو مجرم بنانے کا رجحان ہے۔ میرے پاس تم ہو کے مصنف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں بھارت جاتا تھا، وہاں کے لوگ میری اتنی عزت کرتے تھے، بعض تو اپنے والدین سے بڑھ کر عزت کرتے تھے، ان کے اداکار میری اتنی عزت کرتے تھے کہ اکثر مجھ سے فون پر بات کرتے ہوئے رونا شروع کر دیتے تھے لیکن پاکستانی شائقین کا اپنے ساتھ رویہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب میں بھارت کے لیے لکھنے سے انکار کرتا رہا، کیونکہ وہاں پاکستانی ادیبوں، فنکاروں اور فلم سازوں کو وہ عزت نہیں ملتی تھی جیسے پاکستان میں ملتی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی کہا کہ میں نے اب تک بھارت کے لیے لکھنے سے انکار کرتا رہا لیکن اب اپنا فیصلہ بدل لیا ہے، جو سلوک میرے ساتھ ہوا ہے اس نے میری محبت پر کاری ضرب لگا دی ہے، میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا، اس لیے اب ذاتی طور پر بھارت کے لیے کام کرنا پسند کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے