ابرار الحق

ابرارالحق کا عام انتخابات 2024ء سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں پر پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستانی معروف گلوکار ابرارالحق نے عام انتخابات 2024ء سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں پر پیغام جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن، نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ابرارالحق نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابرارالحق نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’میں الیکشن 2024ء نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا‘۔ وہ الیکشن میں حصہ لینے کے بجائے ووٹ کاسٹ کرنا مناسب سمجھتے ہیں، انہوں نے اپنے اس پیغام کے آخر میں لکھا کہ ’اللّٰہ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کے پُرتشدد، افسوس ناک واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکڑوں اراکین نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، ان میں ابرارالحق بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی کوریا کے اداکار یو آہ ان کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا

(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے