عراقی سیکیورٹی فورسز نے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 16 ارکان کو گرفتار کرلیا

عراقی سیکیورٹی فورسز نے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 16 ارکان کو گرفتار کرلیا

بغداد (پاک صحافت) عراقی وزارت داخلہ نے دعاش کی گرفتاریوں کے حوالے سے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 16 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ کرکوک اور موسل کے الگ الگ مقامات پر بیک وقت انسداد دہشت گردی آپریشن کیے گئے جس کے دوران 16 داعش کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں دہشت گرد گروہ نے موسل، صلاح الدین اور انبار صوبوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور دیالا اور کرکوک کے کچھ حصوں پر بھی قبضہ کیا تھا، تاہم عراقی حکومت نے کچھ سالوں کے دوران بالآخر ان علاقوں کو دوبارہ آزاد کرالیا ہے۔

سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر 2017 کو داعش کے خلاف ملک کی فتح کا اعلان کیا تھا۔

اگرچہ داعش کے اس خطے پر کنٹرول کو ختم ہوئے تین سال گزر چکے ہیں لیکن کرکوک، موسل، صلاح الدین اور عنبر کے دیہی علاقوں میں داعش کے حملے اب بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گوٹریس

گوٹیرس پر تل ابیب کا بزدلانہ حملہ / 22 عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت کیوں نہیں کی؟

پاک صحافت عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے