کوئٹہ (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان، وزیراعلی سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے صدر کا استقبال کیا۔ صدر مملکت منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کے پہلے تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گے۔
صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی وزرا سمیت پیپلز پارٹی کے قائدین بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تین روزہ دورے کے دوران صدر مملکت کے اعزاز میں وزیراعلی بلوچستان عشائیہ دیں گے۔ جبکہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر صدرمملکت کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
Short Link
Copied