گورنر سندھ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دورے پر اظہار تشکر

شہباز شریف کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے اس موقع پر صوبہ کے انتظامی امور، امن و امان اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو شہر کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کی جانب سے دی گئی تجاویز سے آگاہ کیا۔

انھوں نے وزیراعظم کو وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے حالیہ دورے کی تفصیلات اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے