مکہ مکرمہ (پاک صحافت) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے اراکین کا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاندار استقبال کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا، پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور کابینہ ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Short Link
Copied