وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مسجد نبوی پر حاضری

مریم نواز

مدینہ منورہ (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی پر حاضری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مسجد نبوی آمد ہوئی، مریم نواز نے روضہء رسول پر حاضری دی۔

وزیراعلی پنجاب نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، مریم نواز نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے