اسلام آباد (پاک صحافت) نومنتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ممبران حلف لیں گے، نومنتخب ممبران کے حلف کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
سینیٹ کی 19 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی جبکہ خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کے بعد سینیٹ میں اب ارکان کی کل تعداد 85 ہے۔
Short Link
Copied