عوام کا سب سے بڑا مجرم اور چور عمران خان ہے۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مجرم اور چور خود عمران خان ہے۔ کیونکہ یہ جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہاں کرپشن ہوتی ہے اور وہ چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما نے وفاقی حکومت اور عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو انصاف کے کٹہرے میں ہونا چاہئے تھا۔ اور عمران خان کو بھی کٹہرے میں ہونا چاہئے تھا جس کے حکم پر الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں وہاں چوری ہوتی ہے۔ آٹے پر نوٹس لیا سوا دو ارب کی چوری کی، چینی کا نوٹس لیا چار سو ارب کی چوری کی، ایل این جی کا نوٹس لیا ایک سو بائیس ارب کی چوری کی، دوائیوں کا نوٹس لیا پانچ سو ارب کی دوائیاں چوری کیں۔ ان سب چیزوں کی چوری میں خود عمران خان ملوث ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے