لیبیا کے خلیفہ حفتر کا ترکی کے خلاف بڑا اقدام، ترکی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا

لیبیا کے خلیفہ حفتر کا ترکی کے خلاف بڑا اقدام، ترکی بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا

خیلفہ حفتر نے ترکی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ترکی کے بحری جہاز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے تُرکی کے تجارتی جہاز پر اس وقت دھاوا بول دیا جب وہ لیبیا کی سمندری حدود میں داخل ہو رہا تھا۔

اس واقعے کے تعلق سے خلیفہ حفتر کے ترجمان میجر جنرل احمد مسماری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمائیکا کے پرچم تلے کارگو جہاز کو جبل الاخضر میں راس ہلال کے ساحل سے لیبیا کی حدود میں داخل ہونے پر روکا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مبروکہ نامی یہ بحری جہاز مصراتہ بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا اور اس پر ترکی کے 9 جبکہ بھارت اور آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے 7 افراد سوار ہیں۔

حفتر ملیشیا کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ جہاز کو ممنوعہ فوجی علاقے کی طرف بڑھنے سے خبردار کیا، تاہم کپتان نے ہدایت پر عمل نہیں کیا، جس کے بعد اس بحری جہاز کو روک کر راس ہلال کی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریلی

استنبول کے عوام کا غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی مذمت میں مارچ

پاک صحافت نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی استنبول شہر میں لاکھوں ترک عوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے