نئی حکومت میں وزیر خزانہ مسلم لیگ ن ہی سے لینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن

اسلام آباد (پاک صحافت) مخلوط حکومت میں کسی بھی ایسے ٹیکنوکریٹ کو وزیر خزانہ نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مسلم لیگ ن کا نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک سینیر رہنما نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی ترتیب دی ہوئی ناقص پالیسیوں کے باعث قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر اس بات کا امکان معدوم ہے کہ انہیں پانچویں بار وفاقی وزیر خزانہ بنانے پر اتفاق ہوسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاں، مسلم لیگ ن کے کسی اور وفادار پر اتفاقِ رائے ہوسکتا ہے۔ تاہم، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے