اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے بلوچستان میں حکومت سازی کےلیے مشاورت مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارتِ اعلیٰ کےلیے تین ناموں پر غور کیا گیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللّٰہ زہری اور سرفراز بگٹی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کیں۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کےلیے نام کا اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کو شراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینئر وزیر دیا جائے گا۔ دونوں پارٹیوں کو برابر صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔
Short Link
Copied