کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں، اتوار کے باعث کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کم ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے سردار اور نواب عام افراد کو 2024ء کے انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے کے بجائے قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔