اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور کامن ویلتھ آف ڈومینیکا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات کو) پریس بریفنگ کے دوران ڈومینیکا سے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ بنانے کے مشترکہ اعلامیے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم اور اقوام متحدہ میں ڈومینیکا کے مستقل نمائندے سفیر فلبرٹ آرون نے دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی اپنی سفارتی رسائی کو بڑھانے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔