لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں بلاول کے جلسوں پر نہیں جو وہ زبان استعمال کررہے ہیں اس پر اعتراض ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف ن لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کررہے ہیں، شہبازشریف، حمز شہباز اور شہبازشریف الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں سے ن لیگ کو نقصان ہوا ہے، ن لیگ نے صرف پنجاب کو فوکس نہیں کیا، سندھ میں جی ڈی اے سے مل کر الیکشن لڑرہے ہیں، پنجاب میں جو اکثریت حاصل کرتا ہے وفاق میں حکومت بناتا ہے۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بلاول نے کل لاہور میں بہت اچھا جلسہ کیا، بلاول جو جلسوں میں زبان استعمال کررہے ہیں اس پر اعتراض ہے، بلاول 4 باریوں کی بات کرتے ہیں یہ 4 باریاں تو پیپلز پارٹی بھی لے چکی ہے، بلاول خود کہتے ہیں گالی کی بات نہیں کرنا، بلاول پی ٹی آئی والا لہجہ اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کارکردگی کی اور اچھے مستقبل کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں، ن لیگ کا حقائق پر مبنی منشور ہے، ن لیگ کا منشور 27 جنوری کو آجائے گا۔