آصفہ بھٹو

بلاول کا ایجنڈا غریب اور مظلوم کی خدمت کرنا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری

ٹنڈوالہ یار (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ بلاول کا ایجنڈا غریب اور مظلوم کی خدمت کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے شہید بینظیر بھٹو خواتین کے حقوق کے لیے لڑا کرتی تھیں، شہید بی بی کو ہم سے چھینا گیا۔ پی پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کو اقتدار کا لالچ ہے، آصف زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ سے خواتین کو حق دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت کئی خواتین نے بچوں کو پڑھایا اور وہ خود مختار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری واحد سیاستدان ہیں جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، 8 فروری کو صرف تیر کو ووٹ دینا ہے جیت عوام کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے